حدیدہ کے جنرل اختیاری قرنطینہ میں

حدیدہ کے جنرل اختیاری قرنطینہ میں
TT

حدیدہ کے جنرل اختیاری قرنطینہ میں

حدیدہ کے جنرل اختیاری قرنطینہ میں
اقوام متحدہ کے ایک عہدہ دار نے "الشرق الاوسط" کی طرف سے حدیدہ کے جنرل کے بارے میں افواہوں یا قرنطینہ سے متعلق افواہوں کے بارے میں سوال کے جواب میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حودیدہ میں بین الاقوامی مشن (UNMAH) کے سربراہ اور رابطہ کمیٹی برائے بحالی کے سربراہ ابیجت گوہا نے اردن سے واپسی کے بعد اپنے آپ اختیاری قرنطینہ میں بند کر لیا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ اقدام طبی ہے سیاسی نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کا یہ تاکیدی بیان اس وقت آیا جب یہ خبر پھیلی کہ حوثیوں کی طرف سے ایلچی کو نظربند کر لیا گیا ہے لیکن اقوام متحدہ کے ایک ذمہ دار نے اپنا نام نہ بتاتے ہوئے اس خبر کا انکار کیا ہے۔
اسی سلسلہ میں اقوام متحدہ کے مشن کے ترجمان حنان البدوی نے کہا ہے کہ جنرل گوہا صنعا واپس آگئے ہیں اور وہاں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر سے اپنا کام براہ راست کریں گے اور انہوں نے صنعا میں حکام سے رابطہ بھی کیا ہے تاکہ ان کی صحت مزید خراب ہونے سے پہلے ہی متعدد ضروری امور پر تبادلۂ خیال کیا جاسکے۔(۔۔۔)
ہفتہ 03 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 28 مارچ 2020ء شماره نمبر [15096]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]