ترکی کی طرف سے شام میں امریکی فضائی نظام کی ترتیب

حلب-لاذقیہ روڈ پر سراقب کے قریب ترک فوجی گشت کے منظر کو دیکھا با سکتا ہے (اے ایف پی)
حلب-لاذقیہ روڈ پر سراقب کے قریب ترک فوجی گشت کے منظر کو دیکھا با سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

27 فروری کو ادلب میں ہونے والے حملے میں اپنے 36 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دوسری بار ترک فوج نے شمال مغربی شام میں واقع گورنریٹ میں امریکہ میں بنایا ہوا فضائی دفاعی نظام کو ترتیب دیا ہے۔
ترک میڈیا نے کل بتایا ہے کہ ترک فوج نے اس خطہ کی طرف امریکہ میں بنایا ہوا "ایم آئی ایم 23 ہاک" ماڈل کا درمیانی رینج والا ایئر ڈیفنس سسٹم بھیجا ہے جہاں ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد حالیہ ہفتوں میں کشیدگی دیکھنے کو ملی ہے اور اس سلسلہ میں ویڈیو کلپس بھی دکھائے گئے ہیں جس میں فوج ادلب گورنریٹ کے راستے دفاعی نظام کے سازوسامان کو منتقل کرتی نظر آرہی ہے اور اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی فضائی دفاعی نظام کی تعیناتی کا مطلب یہ ہے کہ ترک فوج کو اب شام کے جنگی جہازوں کو مار گرانے کے لئے اپنے جنگجوؤں یا "ڈرون" جہازوں پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔(۔۔۔)
اتوار 04 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 29 مارچ 2020ء شماره نمبر [15097]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]