امریکہ عراق میں ایران کی میلیشیاؤں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار

امریکہ عراق میں ایران کی میلیشیاؤں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار

اتوار, 29 March, 2020 - 14:30
امریکی مزارت دفاع (پینٹاگون) عراق میں ایرانی میلیشیاؤں کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور اس نے عراق میں اپنے فوجی کمانڈروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خاص طور پر اس "حزب اللہ بریگیڈ" کو تباہ کرنے والے ممکنہ کارروائیوں کے لئے تیاری کریں جسے واشنگٹن نے 11 مارچ کو تاجی اڈہ پر میزائل کے ذریعہ ہونے والے اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا  تھا جس کی وجہ سے ایک برطانوی اور دو امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
پینٹاگون اگلے دو ہفتوں کے اندر پیٹریاٹ میزائل بیٹریاں سمیت نئے دفاعی سازوسامان کی تعیناتی کرنے کے لئے آگے بڑھ رہا ہے اور نیویارک ٹائمز نے ایران کی حمایت یافتہ میلیشیاؤں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کردہ خفیہ فوجی منصوبوں کی طرف اشارہ کیا ہے اور پینٹاگون کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عراق سے آنے والی انٹیلیجنس اطلاعات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ایران کی میلیشیاؤں کی طرف سے امریکہ سے متعلق فوجی یا سفارتی اداروں کے خلاف حملوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 04 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 29 مارچ 2020ء شماره نمبر [15097]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا