کورونا میں اضافہ اور عالمی سطح پر بندش کا ماحول

کورونا میں اضافہ اور عالمی سطح پر بندش کا ماحول

منگل, 31 March, 2020 - 10:15
گزشتہ روز صحرائے نجف کے ایک نئے قبرستان میں وائرس کے شکار ایک فرد کی تدفین کے دوران نماز جنازہ ادا کررتے ہوئے عراقی وزارت صحت کے عملہ کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
متعدد ممالک میں اور خاص طور پر اٹلی میں نئے کورونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد کے سلسلہ میں ہونے والی کمی کے باوجود اس وبائی بیماری سے زیادہ سے زیادہ افراد کے جان جانے کی خبریں آرہی ہیں اور خاص طور پر اسپین میں ان کی تعداد بہت زیادہ ہے اور بندش اور تنہائی کے اقدامات بھی مزید ممالک میں بھی کئے جا رہے ہیں۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے حکم دیا ہے کہ مملکت میں وائرس سے متاثرہ تمام لوگوں کا مفت علاج کیا جائے اور سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اعلان کیا ہے کہ اس معاملہ میں شہری، رہائشی اور رہائش گاہ کی خلاف ورزی کرنے والے سب شامل ہیں اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے اس فیصلے پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیگر ممالک کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی قیادت اور یکجہتی میں ان کی پیروی کریں۔(۔۔۔)
منگل 06 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 31 مارچ 2020ء شماره نمبر [15099]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا