لیبیا کی فوج کی طرف سے طرابلس کے مرکزی علاقہ سے قریب ہونے کا اعلان

لیبیا کی فوج کی طرف سے طرابلس کے مرکزی علاقہ سے قریب ہونے کا اعلان

منگل, 31 March, 2020 - 11:15
فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی سربراہی میں لیبیا کی "نیشنل آرمی" کی افواج لیبیا کے دار الحکومت طرابلس کے جنوب میں فائز السراج کی سربراہی میں وفاقی حکومت کی ملیشیاؤں کی لائنوں میں داخل ہوگئیں ہیں اور "نیشنل آرمی" کے  اعلان کے مطابق وہ دار الحکومت کے مرکزی علاقہ، طرابلس کی بندرگاہ، وہاں کے مرکزي بینک کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
فوج نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اس کی افواج ایک سال سے قریب جاری لڑائیوں کے خاتمے کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں اور اگلے ہفتہ کے دوران طرابلس آزاد ہو سکتا ہے اور ابھی ابو سلیم محلے میں پیش قدمی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے وہ سراج کی حکومت کے صدر دفتر، طرابلس سمندری بندرگاہ، ہیڈ کوارٹر اور مرکزی بینک کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔(۔۔۔)
منگل 06 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 31 مارچ 2020ء شماره نمبر [15099]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا