حوثی بیلسٹک میزائل کو نشانہ بنانے والی ایک مخصوص اتحادی آپریشن

ریاض کے آسمان پر سعودی دفاع سے تباہ شدہ بیلسٹک میزائل کی باقیات کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
ریاض کے آسمان پر سعودی دفاع سے تباہ شدہ بیلسٹک میزائل کی باقیات کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

گزشتہ روز یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے ایک مخصوص کارروائی میں متعدد یمنی علاقوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جس میں سرفہرست دار الحکومت صنعا اور حدیدہ گورنریٹ ہے جہاں ایرانی حکومت کی مدد سے حوثی دہشت گرد ملیشیاؤں نے ان بیلسٹک میزائلوں کی ذخیرہ اندوزی کے لئے چند مقامات کو اپنا رکھا ہے جن سے عام شہریوں کی جان کو خطرہ ہے۔
یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد کے ترجمان کرنل ترک المالکی نے وضاحت کی ہے کہ جن مقامات کو تباہ کیا گیا ہے ان میں حوثی ملیشیاؤں کو پیش کی جانے والی میزائل کے مواد ہیں جیسے بیلسٹک میزائل اور ڈرون جہاز جمع کرنے، انسٹال کرنے اور رکھنے کی سہولیات ہیں اور ایرانی پاسداران انقلاب کے ماہرین کے ٹھکانے اور ان کے علاوہ ہتھیار کے گودام شامل ہیں۔(۔۔۔)
منگل 06 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 31 مارچ 2020ء شماره نمبر [15099]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]