امریکہ میں کرونا کی ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ اور ایشیاء میں وقتی عافیت

امریکہ میں کرونا کی ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ اور ایشیاء میں وقتی عافیت

بدھ, 1 April, 2020 - 10:30
گزشتہ روز نیو یارک کے سنٹرل پارک میں کورونا سے متاثرین لوگوں کے علاج کے لئے ایک میدانی ہسپتال کے قیام کی تیاریوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی پی)
امریکہ میں ابھرتے ہوئے کورونا وائرس سے ہونے والے اموات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے کیونکہ کل امریکیوں کو خبر ملی ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور یہ ایک بہت بڑی تعداد ہے جو 11 ستمبر کے حملہ کے متاثرین کی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔
کل جانز ہاپکنز یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں 3415 افراد کی موت ہونے کی اطلاع ریکارڈ کی گئ ہے اور اس طرح امریکہ چین سے بھی آگے بڑھ گیا جہاں 3309 افراد کی موت کی اطلاع ہے اور ابھی بھی اموات کی سب سے بڑی تعداد اٹلی میں 12428 ریکارڈ کی گئی ہے، اس کے بعد اسپین میں 8269 اور پھر ریاستہائے متحدہ امریکہ میں ریکارڈ کی گئی ہے اور امریکہ میں متاثرین کی تعداد 175 ہزار تک پہنچی گئی ہے، اس کے بعد اٹلی دوسرے نمبر پر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 105 ہزار ہے، پھر اسپین ہے جہاں 94 ہزار کی تعداد ہے اور آخر میں چین کا نمبر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 28 ہزار ہے۔(۔۔۔)
بدھ 08 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 01 اپریل 2020ء شماره نمبر [15100]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا