سراج کے ساتھیوں کے ذریعہ ان کے خلاف ناکامی کا الزام

صلاح بادی اور عبد الرحمن الشاطر کو دیکھا جا سکتا ہے
صلاح بادی اور عبد الرحمن الشاطر کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

سراج کے ساتھیوں کے ذریعہ ان کے خلاف ناکامی کا الزام

صلاح بادی اور عبد الرحمن الشاطر کو دیکھا جا سکتا ہے
صلاح بادی اور عبد الرحمن الشاطر کو دیکھا جا سکتا ہے
لیبیا کی صدارتی کونسل کے صدر فائز السراج اور ان کے کچھ ساتھیوں کے مابین اختلافات عوامی سطح پر سامنے آچکے ہیں کیونکہ ان کے ان ساتھیوں نے ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ اس کورونا وباء کے بحران کے سلسلہ میں ناکام ہوئے ہیں اور اس انہوں نے اس مہلک وائرس سے نمٹنے کے لئے نگرانی کرنے والے بجٹ کے سلسلہ میں بھی سوال اٹھائے ہیں۔
سراج نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے میونسپلٹیوں میں تقسیم کرانے کے لئے آدھا ارب دینار (ڈالر کے مقابلہ میں دینار کی قیمت 4.95 ہے) مختص کیا ہے اور جائزہ لینے والوں نے بتایا ہے کہ یہ اقدام ان کی صفوں میں متوقع اختلاف سے بچنے کے لئے کیا گیا ہے اور میونسپلٹیوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ انہیں صدارتی کونسل کے اعلان کردہ ہنگامی بجٹ سے کوئی مالی مدد نہیں ملی ہے اور دھمکی دی ہے کہ صرف 48 گھنٹے کی مہلت ہے اس کے بعد ان کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کردیں گے۔(۔۔۔)
بدھ 08 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 01 اپریل 2020ء شماره نمبر [15100]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]