مکہ اور مدینہ منورہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے غیر معمولی اقدامات

گزشتہ روز نجف کے ایک عراقی اسپتال میں نومولود بچے کو گود میں لینے کے وقت "کوویڈ 19" کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایک نرس کو ماسک اور دستانہ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
گزشتہ روز نجف کے ایک عراقی اسپتال میں نومولود بچے کو گود میں لینے کے وقت "کوویڈ 19" کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایک نرس کو ماسک اور دستانہ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

سعودی عرب نے "نئے کورونا" کی وبا سے اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حفاظتی اقدامات کو تقویت بخشی ہے کیونکہ کل ہی سے دونوں مقدس شہروں میں کرفیو شروع کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعہ نے بتایا ہے کہ "کوویڈ - 19" وبائی مرض کا مقابلہ کرنے اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں شہریوں اور مقیم لوگوں کی صحت اور ان کی سلامتی کے لئے حفاظتی تدابیر میں اضافہ کرنے کے سلسلہ میں صحتی اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کے پیش نظر سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کے دائرہ کار میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تمام علاقوں میں دن میں 24 گھنٹے کرفیو رہے گا اور اسی کے ساتھ آئندہ اطلاع تک کوئی وہاں داخل نہیں ہو سکتا ہے اور نہ کوئی وہاں سے باہر نکل سکتا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 10 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 03 اپریل 2020ء شماره نمبر [15102]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]