دمشق میں سیدہ زینب نامی علاقہ کو سب سے الگ تھلگ کیا گیا

حلب کے دیہی علاقوں میں ایک بچہ کو حفاظتی ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
حلب کے دیہی علاقوں میں ایک بچہ کو حفاظتی ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

گزشتہ روز شامی حکومت نے دمشق کے جنوب میں واقع سیدہ زینب نامی علاقہ کو سب سے الگ تھلگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ علاقہ ایران اور اس سے وابستہ تنظیموں کے مرکزی گڑھ کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہ فیصلہ اس وقت ہوا جب معلوم ہوا کہ وہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔
دمشق کے شمال میں منین نامی قصبے کو الگ تھلگ کرنے کے فیصلے کے ایک دن بعد حکومت نے کل اعلان کیا ہے کہ عوام کی حفاظت کے مقصد سے اعلی آبادی کی کثافت والے علاقوں میں نقل وحرکت کو محدود کرنے کے اقدامات کے دائرۂ کار میں شام کے دار الحکومت کے جنوبی ناحیہ میں وقاع سیدہ زینب کے علاقے کو الگ تھلگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس معاملے سے واقف ایک ذمہ دار نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ گنجان آباد علاقے میں لوگوں کے ساتھ ایران، عراق، افغانستان اور لبنان کے لوگوں کے ساتھ مسلسل ملاوٹ کے بارے میں معلومات موصول ہونے کے بعد لیا گیا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 10 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 03 اپریل 2020ء شماره نمبر [15102]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]