تیونس کے وزیر مملکت برائے املاک غازی الشواشی نے تصدیق کی ہے کہ ضبط شدہ پراپرٹی کمیٹی (سرکاری کمیٹی) نے 15 ان مختلف املاک کو ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کا تعلق سابق زین العابدین بن علی کی حکومت کے ذمہ داروں سے ہے اور یہ سب املاک اپارٹمنٹس، زمین، محلات، بڑی کمپنیوں اور میڈیا اداروں کی شکل میں ہیں اور ان میں سرفہرست "شمس ایف ایم" (ضبط ریڈیو) اور "دار الصباح" نامی میڈیا تنظیم ہے جو دو اخبارات شائع کرتی ہے۔
الشواشی نے یہ بھی کہا کہ سرکاری خزانے کو اضافی وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ان ضبط شدہ تمام جائیداد کو استعمال کیا جائے گا اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تیونس کی جو غیر معمولی صورتحال ہے اس کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 11 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 04 اپریل 2020ء شماره نمبر [15103]