افریقہ ایک بحران کا شکار اور طبی سازوسامان وغیرہ کے لئے بین الاقوامی مقابلہ

افریقہ ایک بحران کا شکار اور طبی سازوسامان وغیرہ کے لئے بین الاقوامی مقابلہ

اتوار, 5 April, 2020 - 09:30
چینی صدر شی جنپنگ کو "کورونا" سے متاثرین افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کل بیجنگ میں ایک تقریب میں اعلی حکام کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
دنیا آج کورونا سے حفاظت کرنے والے طبی سازوسامان اور ماسک کے سلسلہ میں سخت جنگ کا سامنا کر رہی ہے اور متعدد ممالک اپنے شہریوں کے ذریعہ ماسک پہنے کی اہمیت کے سلسلہ میں اپنا موقف تبدیل کر رہے ہیں۔
سب سے اہم تبدیلی ریاستہائے متحدہ امریکہ میں ہوئی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زور دیا کہ صحت کے سرکاری ادارے اب امریکیوں کو ماسک لگانے کا مشورہ دے رہے ہیں اور اس مشورے کو متعدد مغربی ممالک کے طبی ماہرین نے اہمیت کی نگاہ سے دیکھا ہے اور اسی وجہ کر چین سے ماسک خریدنے کی ایک دوڑ شروع ہو گئی ہے جو بھی اس کا سب سے نمایاں کارخانہ شمار کیا جا رہا ہے اور اسی بات کی تصدیق فرانسیسی وزیر صحت اولیور فیرانڈ نے بھی کی ہے اور انکشاف کیا ہے کہ ان کے ملک نے چین سے تقریبا دو بلین ماسک خریدنے کا آرڈر پیش کیا ہے۔
دریں اثنا اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے دنیا بھر میں سیکڑوں لاکھوں افراد کے لئے غذائی قلت پیدا ہو سکتی ہے اور ان میں سرفہرست افریقہ ہے۔(۔۔۔) 
اتوار 12 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 05 اپریل 2020ء شماره نمبر [15104]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا