شیخہ مر خلیفہ: ہم عوام سے برقی طور پر بات چیت کریں گے

شیخہ مر خلیفہ: ہم عوام سے برقی طور پر بات چیت کریں گے
TT

شیخہ مر خلیفہ: ہم عوام سے برقی طور پر بات چیت کریں گے

شیخہ مر خلیفہ: ہم عوام سے برقی طور پر بات چیت کریں گے
کورونا کی وبا نے دنیا کے ممالک میں ثقافت کے شعبے کو اسی طرح متاثر کیا ہے جس طرح اس نے انسانی زندگی، معیشت اور انسانی باہمی تعلق کو متاثر کیا ہے اور پوری دنیا پر سخت پابندیاں عائد کردی ہے اور ان میں سب سے نمایاں رابطہ کی روک تھام، دوری کا قیام اور تمام عوامی سرگرمیوں میں خلل کا ہونا ہے۔
موجودہ مشکل حالات کے باوجود جو ثقافتی اداروں نے مسلسل ٹینڈر برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے ان میں "بحرین اتھارٹی برائے ثقافت اور نوادرات" بھی شامل ہے اور اس ادارہ کی خاتون سربراہ شیخہ می بنت محمد آل خلیفہ نے الشر الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے اس وبا کی روشنی میں اتھارٹی کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں بتایا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ثقافت مزاحمت کا ایک عمل ہے اور میں یہ ہمیشہ کہتی ہوں کہ یہ کارروائی ہر گز نہیں رکنی چاہئے کیونکہ اس سے معاشروں کو ہر قسم کے بحرانوں اور حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ملتی ہے۔(۔۔۔)
اتوار 12 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 05 اپریل 2020ء شماره نمبر [15104]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]