عوامی قرضوں کے قانون کی وجہ سے کویت میں سیاسی بحران کا آغاز

عوامی قرضوں کے قانون کی وجہ سے کویت میں سیاسی بحران کا آغاز

پیر, 6 April, 2020 - 12:15
قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کے اسپیکر مرزوق الغانم نے گزشتہ روز تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کردہ ایک مسودہ قانون میں خراب وقت کے باعث سیاسی بحران کا آغاز ہوا ہے۔
الغانم نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ جمعرات کے دن پارلیمنٹ کو ایک عوامی قرض کا بل بھیجا تھا جس میں 20 ارب دینار قرض لینے کی بات کہی گئی تھی کیونکہ اس سے پہلے جو قانون تھا اس کی بنیاد پر 25 ارب دینار کی اجازت تھی اور الغانم نے پارلیمنٹ کو دیئے گئے بیانات میں مزید کہا کہ نئے قانون کو گزشتہ فروری کے ماہ میں تیار کر لیا تھا یعنی کورونا بحران کے نتائج سامنے آنے سے پہلے اور انہوں نے اس کی پیشی کے وقت کو خراب قرار دیا ہے اور رائٹرز نے ان کے حوالے سے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی جانب سے اس کی منظوری کے امکانات تقریبا موجود نہیں ہیں۔(۔۔۔)
پیر 13 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 06 اپریل 2020ء شماره نمبر [15105]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا