ماسکو: ٹرمپ کی طرف سے سیاروں پر قبضہ کرنے کی کوشش

ماسکو: ٹرمپ کی طرف سے سیاروں پر قبضہ کرنے کی کوشش
TT

ماسکو: ٹرمپ کی طرف سے سیاروں پر قبضہ کرنے کی کوشش

ماسکو: ٹرمپ کی طرف سے سیاروں پر قبضہ کرنے کی کوشش
گزشتہ روز روسی خلائی ایجنسی (روسکوسموس) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اس بات کا الزآم عائد کیا ہے کہ وہ خلا میں تجارتی کان کنی کی پالیسی کی وسیع راستوں کی تعیین کرنے والے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرکے دوسرے سیاروں پر قابو پانے کے لئے ایک بنیاد رکھنے کا ارادہ کیا ہے۔
ٹرمپ نے پرسو روز سے اس ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیی ہے اور روسکوسموس کا کہنا ہے کہ یہ خلا میں بین الاقوامی تعاون کے لئے نقصان دہ ہے اور روئٹر ایجنسی نے مذکورہ خلائی ایجنسی کے ایک بیان سے نقل کیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ محفوظ اور پائیدار کاروائیاں کرنے کے سلسلے میں بیرونی ممالک کے ساتھ مشترکہ بیانات اور دوطرفہ اور کثیر الجہتی انتظامات کے لئے بات چیت کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ سرکاری اور نجی شعبے خلائی وسائل لانے اور انہیں استعمال کرنے کا کام انجام دے سکیں۔(۔۔۔)
بدھ 15 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 08 اپریل 2020ء شماره نمبر [15107]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]