زرفی کے واحد متبادل کے سلسلہ میں کاظمی کا موقف واضحhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2225586/%D8%B2%D8%B1%D9%81%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%88%D8%A7%D8%AD%D8%AF-%D9%85%D8%AA%D8%A8%D8%A7%D8%AF%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D8%A7%D8%B8%D9%85%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D9%88%D9%82%D9%81-%D9%88%D8%A7%D8%B6%D8%AD
زرفی کے واحد متبادل کے سلسلہ میں کاظمی کا موقف واضح
بغداد کے تحریر اسکوائر میں ایک خاتون کو آنٹے کے دو بورے لدے ہوئے ایک ٹھیلے کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
بغداد:«الشرق الأوسط»
واشنگٹن:«الشرق الأوسط»
TT
بغداد:«الشرق الأوسط»
واشنگٹن:«الشرق الأوسط»
TT
زرفی کے واحد متبادل کے سلسلہ میں کاظمی کا موقف واضح
بغداد کے تحریر اسکوائر میں ایک خاتون کو آنٹے کے دو بورے لدے ہوئے ایک ٹھیلے کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
اگرچہ عراقی حکومت کے نامزد وزیر اعظم عدنان الزرفی نے معافی مانگنے اور ذمہ داری سے دستبردار ہونے کے لئے کی جانے والی ہر کوشش کو مسترد کرنے والے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں لیکن انٹلیجنس سروس کے ڈائریکٹر مصطفی الکاظمی نے الزرفی کے واحد متبادل کی حیثیت سے دوسرے کو انتخاب کئے جانے کے سلسلہ میں اپنے موقف کو واضح کیا ہے۔ پچھلے واقعات کے برعکس جب شیعہ ایوان کے قائدین نے ایک وقت میں تین نام نامزد کیے تھے اب وہ صرف ایک نام پر متفق ہوگئے ہیں اور وہ كاظمي ہیں جو ان رہنماؤں کو راضی کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں لیکن ابھی بھی بہت سے مسلح جماعتوں کا معاملہ مبہم ہے اور اسی طرح ایران کے قریب واقع اہل الحق جماعتوں کے پارلیمانی بلاک صادقون کا بھی معاملہ مبہم ہے۔(۔۔۔) بدھ 15شعبان المعظم 1441 ہجرى - 08 اپریل 2020ء شماره نمبر [15107]
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)