اتحاد کی طرف سے یمن میں دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان

اتحاد کی طرف سے یمن میں دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان

بین الاقوامی کوششوں کو کامیاب بنانے اور وبا کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں ایک اقدام
جمعرات, 9 April, 2020 - 11:30
یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے ایک جامع جنگ بندی کا اعلان کیا ہے جو آج جمعرات کو نافذ ہوگا اور دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔
ایک بیان میں اتحا د کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اس کے سلسلہ میں متعدد وجوہات بتائی ہے جن میں سے ایک یہ ہے کہ اتحاد یمن میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کی دعوت پر عمل درآمد کے لئے موزوں حالات پیدا کرنے کا خواہش مند ہے تاکہ اقوام متحدہ کے مندوب کی نگرانی میں قانونی حکومت اور حوثیوں اور ایک فوجی ٹیم کے مابین ملاقات ہو سکے اور یمن میں مستقل طور پر جنگ بندی اور اس کے طریقہ کار پر عمل درآمد کرنے کے اقدامات، انسانی اور معاشی اعتماد پیدا کرنے کے اقدامات اور یمنی بھائیوں کے مابین یمن میں ایک جامع اور شامل سیاسی حل تک پہنچنے کے لئے سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں ان کی تجاویز پر گفت وشنید ہو سکے۔(۔۔۔)
جمعرات 16 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 09 اپریل 2020ء شماره نمبر [15108]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا