کورونا کی وجہ سے عالمی غربت میں اضافہ اور اموات کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچی https://urdu.aawsat.com/home/article/2227161/%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%DB%8C-%D8%BA%D8%B1%D8%A8%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B6%D8%A7%D9%81%DB%81-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D9%85%D9%88%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%B9%D8%AF%D8%A7%D8%AF-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%84%D8%A7%DA%A9%DA%BE-%D8%AA%DA%A9-%D9%BE%DB%81%D9%86%DA%86%DB%8C
کورونا کی وجہ سے عالمی غربت میں اضافہ اور اموات کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچی
گزشتہ ہفتہ سکریٹری جنرل کو ایک اجلاس میں شریک دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
عواصم: «الشرق الاوسط»
TT
TT
کورونا کی وجہ سے عالمی غربت میں اضافہ اور اموات کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچی
گزشتہ ہفتہ سکریٹری جنرل کو ایک اجلاس میں شریک دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
آکسفام نامی تنظيم نے خبردار کیا ہے کہ "کوویڈ ۔19" کی وبا کی وجہ سے دنیا میں مزید ڈیڑھ ارب افراد غربت کی لکیر سے نیچے آسکتے ہیں؛ اگر غریب ترین ممالک کی حمایت کرنے کے منصوبوں کو تیز نہیں کیا گیا جبکہ اس وبا سے اموات کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ حکومت کی طرف سے وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے معاشی پروگراموں کو بند کرنے کے بعد "غیرت کی قیمت" کے عنوان سے ایک رپورٹ میں بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم نے اشارہ کیا ہے کہ دنیا کی 6 سے 8 فیصد کے درمیان افراد اس وقت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں۔(۔۔۔) جمعہ 17شعبان المعظم 1441 ہجرى - 10 اپریل 2020ء شماره نمبر [15109]
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)