یورپ میں "کورونا" کی کمی سے بین الاقوامی امید جاگی اور افریقہ کی صورتحال تشویش ناک

پرسو شمال مغربی شام کے علاقے ادلب میں بے گھر ہونے والے افراد کے ایک کیمپ میں "کورونا" کے خلاف دوا چھڑکنے کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
پرسو شمال مغربی شام کے علاقے ادلب میں بے گھر ہونے والے افراد کے ایک کیمپ میں "کورونا" کے خلاف دوا چھڑکنے کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

اس وقت جب "کوویڈ ۔19" سے ہونے والی اموات کی تعداد پوری دنیا میں ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے تو عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے اس وبا کے پھیلنے سے روکنے کے لئے اٹھائے گئے تنہائی کے اقدامات کو جلد ختم کرنے کے سلسلہ میں لوگوں کو آگاہ کیا ہے۔
ٹیڈروس اذانوم گیبریوس نے یورپی ممالک میں انفیکشن میں کمی کے حوالے سے محتاط پر امید کا اظہار کیا ہے اور خاص طور پر اٹلی، جرمنی، اسپین اور فرانس میں وبا کے پھیلاؤ میں کمی کی طرف اشارہ کیا ہے تاہم انہوں نے اسی وقت اس بات سے آگاہ بھی کیا ہے کہ پابندیوں کو ختم کرنے کے سلسلہ میں جلدی کرنا مہاماری کی مہلک واپسی کا سبب بن سکتا ہے اور اسی طرح انہوں نے دوسرے ممالک میں انفیکشن کے تیزی سے پھیلاؤ کے بارے میں بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے خاص طور پر انہوں نے 16 افریقی ممالک کا ذکر کیا ہے جہاں گذشتہ دنوں میں کمیونٹی کے اندر انفیکشن رجسٹر کیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 18 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 11 اپریل 2020ء شماره نمبر [15110]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]