یمنی وزیر اعظم: حوثیوں سے خطرہ کو سمجھنے کا مطالبہ

یمنی وزیر اعظم: حوثیوں سے خطرہ کو سمجھنے کا مطالبہ
TT

یمنی وزیر اعظم: حوثیوں سے خطرہ کو سمجھنے کا مطالبہ

یمنی وزیر اعظم: حوثیوں سے خطرہ کو سمجھنے کا مطالبہ
یمنی بحران میں جنگ بندی اور سیاسی پیشرفت کے اعلان کے نتیجے میں یمنی وزیر اعظم ڈاکٹر معین عبد الملک نے "الشرق الاوسط" سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا ہے اور کہا ہے کہ یہ دنیا کی تاریخ کا ایک خطرناک لمحہ ہے۔
عبد الملك نے مزید کہا کہ "کوویڈ 19" وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات فرد کی حیثیت سے ہماری زندگی پر براہ راست اور خوفناک اثرات ڈال رہا ہے اور اس کے معاشی نتائج بھی  ہین جن سے کوئی بچ نہیں سکے گا  اور انہوں نے اپنی امید بھی ظاہر کی ہے کہ ملیشیا اس شعور سے آگاہی کی وجہ سے ہمارے ساتھ جنگ بندی کی طرف پیش قدمی کرے گی اور اس خطرہ کی نوعیت کے اعلی احساس کا مظاہرہ کرے گی جو دنیا اور ہمارے لوگوں کو گھات میں لگائے ہوئے ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ 18 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 11 اپریل 2020ء شماره نمبر [15110]


بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]