طبی عملہ کی طرف سے مدد کی اپیل اور ستمبر میں ویکسین کی تیاری کی امید

پرسو پیرس کے قریبی اسپتال میں نائٹ شفٹ کے دوران انتہائی نگہداشت والے محکمہ میں تھکی ماندی نرس کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
پرسو پیرس کے قریبی اسپتال میں نائٹ شفٹ کے دوران انتہائی نگہداشت والے محکمہ میں تھکی ماندی نرس کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

دنیا کی میڈیکل ٹیمیں اگلی صفوں میں کورونا کی وبا کا مقابلہ کررہی ہیں جن میں اکثر کے پاس بنیادی حفاظتی ساز وسامان نہیں ہے اور دنیا کے مختلف ممالک میں ڈاکٹروں، نرسوں اور صحت کے تکنیکی ماہرین نے مدد کا مطالبہ کیا ہے اور اپنی حکومتوں سے ماسک، دستانے اور سوٹ جیسے حفاظتی کٹس فراہم کرنے کو کہا ہے اور گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے اس وبا سے لڑنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کی کوششوں کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جہاں دنیا بھر میں اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں وہیں برطانیہ کی "آکسفورڈ" یونیورسٹی میں ویکسین کی پروفیسر سارہ گلبرٹ نے بتایا ہے کہ اگلے ستمبر تک ایک ویکسین دستیاب ہو سکے گی اور گلبرٹ نے تصدیق کی ہے کہ برٹش یونیورسٹی میں ایک ٹیم اس ویکسین کی فراہمی کے لئے کام کر رہی ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ انھیں یقین ہے کہ اس وقت یہ 80 فیصد دستیاب ہو چکی ہے اور گلبرٹ نے ٹائمز کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ کلینیکل ٹرائلز دو ہفتوں میں شروع ہوجائیں گے۔(۔۔۔)
اتوار 19 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 12 اپریل 2020ء شماره نمبر [15111]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]