اندر سے لبنانی حکومت کی بحالی کی کوششیں

اندر سے لبنانی حکومت کی بحالی کی کوششیں
TT

اندر سے لبنانی حکومت کی بحالی کی کوششیں

اندر سے لبنانی حکومت کی بحالی کی کوششیں
الشرق الاوسط سے گفتگو کرنے والے ایک سیاسی ذمہ دار کے مطابق لبنان کی سیاسی جماعتیں صدر حسان دیاب کی حکومت کو اندر سے بحال کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں جبکہ دوسری طرف کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں کھانے پینے کی اشیاء ختم ہونے اور مقامی مارکیٹ میں ڈالر کی کمی ہونے کے خدشات سامنے آرہے ہیں۔
معاشی بچاؤ کے مسودے پر بات کرنے کے لئے منعقدہ کابینہ کے اجلاسوں میں جو حالات تھے ان سے قریب سے واقف ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کو یقین ہے کہ وہ اس وقت تک روشنی نہیں دیکھیں گی جب تک کہ اس میں خاطر خواہ تبدیلیاں نہ کی جائیں۔
یہ اطلاع مل رہی ہے کہ حکومت ریاست کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی کے لئے یونانی تجربے کو دوبارہ پیش کرنا چاہتی ہے اور اس کے لئے ایک خودمختار فنڈ قائم کیا جائے گا جس میں اس کی تمام جائیدادیں رکھی جائیں گی لیکن شرط یہ ہوگی کہ سرکاری اور نجی شعبوں کے مابین شراکت اور حصہ داری کو برقرار رکھا جائے۔(۔۔۔)
پیر 20 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 13 اپریل 2020ء شماره نمبر [15112]

دی ہیگ میں "نسل کشی" کے الزام کے بارے میں اسرائیلی تشویش

بین الاقوامی عدالت انصاف کے پینل نے کل دی ہیگ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف دائر کردہ "نسل کشی" کے مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا (ای پی اے)

جنوبی افریقہ کی طرف سے دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کے نتائج کے بارے میں اسرائیلی حکومت میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے کی نمائندگی کرنے والی اس عدالت، جس کا صدر دفتر دی ہیگ میں ہے، نے کل جمعرات کے روز سے سماعت کا آغاز کیا جو دو دن تک جاری رہے گی۔

پریٹوریا نے عبرانی ریاست پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں "نسل کشی کی روک تھام" معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور جو اسرائیل غزہ کی پٹی میں کر رہا ہے اس کا جواز 7 اکتوبر 2023 کو تحریک "حماس" کی طرف سے شروع کیے گئے حملے ہرگز نہیں ہو سکتے۔

جنوبی افریقہ نے عدالت میں دائر 84 صفحات پر مشتمل شکایت میں ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں "فوری طور پر اپنی فوجی کاروائیاں بند کرنے" کا حکم دیں۔ کیونکہ اس کا یہ خیال ہے کہ اسرائیل نے "غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی کاروائیاں کی ہیں، وہ کر رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھ سکتا ہے۔" عدالت میں جنوبی افریقہ کے وفد کی وکیل عدیلہ ہاشم نے کہا کہ "عدالت کے پاس پہلے ہی سے پچھلے 13 ہفتوں کے دوران جمع شدہ شواہد موجود ہیں جو بلاشبہ اس کے طرز عمل اور ارادوں کو ظاہر کرتے ہوئے نسل کشی کے معقول الزام کو جواز بناتے ہیں۔" (...)

جمعہ-30 جمادى الآخر 1445ہجری، 12 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16481]