صویلو نے اپنے استعفیٰ کے سلسلہ میں بتایا ہے کہ "کورونا" سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے دائرہ میں ترک حکومت نے جمعہ کی شام ملک بھر کی 31 ریاستوں میں 48 گھنٹوں کے لئے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں بازاروں میں شہریوں کی شدید بھیڑ دیکھنے کو ملی تاکہ وہ اپنی ضروریات کو محفوظ کر سکیں لیکن انہوں نے اس وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کیا لہذا ان سب سے جو صورتحال پیدا ہوا ہے ان کی وجہ سے انہوں نے استعفی دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ اس وقت پیش کیا جب ان کو اس بات کا اندیشہ ہوا کہ کرفیو کے اعلان کے بعد پیش آنے والے ہنگامہ آرائی کی ذمہ دار انہیں پر ڈالنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ انہوں نے ذاتی طور پر یہ فیصلہ جاری نہیں کیا ہے۔(۔۔۔)
پیر 20 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 13 اپریل 2020ء شماره نمبر [15112]