یورپ میں "کورونا پابندیوں" میں نرمی اور امریکہ الجھن میں گرفتارhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2233466/%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%BE-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%D9%BE%D8%A7%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%86%D8%B1%D9%85%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81-%D8%A7%D9%84%D8%AC%DA%BE%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1
یورپ میں "کورونا پابندیوں" میں نرمی اور امریکہ الجھن میں گرفتار
کل کورونا کے متاثرین کے صحت یاب ہونے کے بعد مراکش کے شہر سلا کے ایک اسپتال کے چھوڑنے کے وقت طبی عملے کے اراکین کو خوشی مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
عواصم: «الشرق الاوسط»
TT
TT
یورپ میں "کورونا پابندیوں" میں نرمی اور امریکہ الجھن میں گرفتار
کل کورونا کے متاثرین کے صحت یاب ہونے کے بعد مراکش کے شہر سلا کے ایک اسپتال کے چھوڑنے کے وقت طبی عملے کے اراکین کو خوشی مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
یورپ نے گزشتہ روز ان پابندیوں کو کم کرنے کے اقدامات کا آغاز کیا ہے جو نئے کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے عائد کی گئی ہیں اور یہ اقدامات اٹلی اور اسپین جیسے وائرس کے ان دو اہم مقامات میں کمی آنے کے بعد کئے گئے ہیں جو اس تباہی سے روک تھام، کنٹرول اور بحالی کے تجربات کے لئے ایک لیبارٹری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں مکمل طور پر روکی جانے والی کچھ پیداواری سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے بعد اسپین نے گزشتہ روز اطمینان کا سانس لیا ہے۔ اسی طرح اٹلی اپنے اس اقتصادی محاذ پر بحران کے آغاز کے بعد سے ہی اپنے سب سے مشکل فیصلے کے سامنے کھڑا ہے جسے وبا نے تباہ کردیا ہے اور ایک طرف جرمنی پابندیوں کو کم کرنے کے لئے تدریجی اقدامات کا بھی مطالعہ کررہا ہے تو دوسری طرف توجہ فرانس اور برطانیہ کی طرف بھی جاتی ہے جو یورپی طوفان کی نگاہ میں ہیں اور ان کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ماہ کے وسط میں آسانی پیدا کرنا شروع کریں گے۔(۔۔۔) منگل 21شعبان المعظم 1441 ہجرى - 14 اپریل 2020ء شماره نمبر [15113]
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)