تیل کے خاتمہ کے ساتھ سعودی عرب اور روس کی طرف سے اقدامات کا اشارہ

پیر کے روز امریکی خام تیل کے گرنے کے واقعہ کے بعد مشرق وسطی کے بیشتر بازار گر پڑے
پیر کے روز امریکی خام تیل کے گرنے کے واقعہ کے بعد مشرق وسطی کے بیشتر بازار گر پڑے
TT

ایک دن قبل امریکی خام تیل میں ہونے والی گراوٹ کے بعد کل کے دن تیل کی عالمی قیمتوں میں کافی کمی دیکھنے کو ملی ہے اور یہ اس وقت ہوا جب مئی کے فیوچر کا معاہدہ تاریخی سطح پر 36 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا تھا۔
بڑے ممالک نے منڈیوں کی حمایت کے لئے اپنے عہدوں کا اعلان کرنے کے لئے پہل کی؛ کیوںکہ سعودی عرب نے کل اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ تیل مارکیٹ کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس نے تیل کی منڈیوں کو مستحکم کرنے کے لئے اضافی اقدامات اٹھانے پر اپنی آمادگی کا اظہار بھی کیا ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ کابینہ نے پٹرولیم مارکیٹ کے استحکام کے حصول کے لئے اپنے ملک کی خواہش کی تصدیق کی ہے اور اگلے دو سالوں کے لئے روس کے ساتھ ہدف کی کمی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنی وابستگی اور مارکیٹ کے حالات پر ان کی مسلسل نگرانی اور (اوپیک پلس) کے ممبروں اور تیل پیدا کرنے والے دیگر ممالک کی شراکت میں اضافی اقدامات اٹھانے پر اپنی آمادگی کی تصدیق کی ہے۔(۔۔۔)
بدھ 29 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 22 اپریل 2020ء شماره نمبر [15121]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]