سعودی عرب کے ذریعہ اقتصادی سرگرمیوں کو آہستہ آہستہ کھولنے کا ارادہ

گزشتہ روز سعودی عرب کے وزیر خزانہ کو ایک مجازی کانفرنس کے دوران کورونا کی روشنی میں ملک کی اقتصادی پیشرفتوں کا انکشاف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
گزشتہ روز سعودی عرب کے وزیر خزانہ کو ایک مجازی کانفرنس کے دوران کورونا کی روشنی میں ملک کی اقتصادی پیشرفتوں کا انکشاف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

گزشتہ روز سعودی وزارت برائے معیشت اور منصوبہ بندی نے انکشاف کیا ہے کہ سال کے آخر تک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اثرات کے جاری رہنے کے سلسلہ میں ان کی توقعات کے باوجود ملک میں بتدریج معاشی سرگرمیاں کھول دی جائیں گی۔
وزیر خزانہ اور وزارت اقتصادیات و منصوبہ بندی کے انچارج محمد الجدعان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت بحرانوں سے نمٹنے کے لئے اعلی کوآرڈینیشن کمیٹی روزانہ اجلاسوں کے ذریعہ "کورونا" کے اثرات کی پیشرفتوں کا جائزہ لے رہی ہے اور اسی طرح فیصلوں کا بھی جائزہ لے رہی ہے اور اقدامات کے اثرات کے سلسلہ میں تاکید بھی کررہی ہے تاکہ وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لئے حل تلاش کئے جا سکیں۔(۔۔۔)
جمعرات 30 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 23 اپریل 2020ء شماره نمبر [15122]

"سعودی اقتصادی کونسل" مقامی اور بین الاقوامی پیش رفتوں کا جائزہ لے رہی ہے

حکومت عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز کے نتائج سے بچنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے (واس)

سعودی عرب کی "اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل" نے کل بدھ کے روز مقامی اور بین الاقوامی اقتصادی پیش رفتوں کا جائزہ لیا، جس میں تازہ اشاریے اور بین الاقوامی معیشت کو درپیش نمایاں ترین چیلنجز اور توقعات  بھی شامل تھیں۔

کونسل نے ویڈیو اجلاس میں 2023 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران "پروجیکٹ مینجمنٹ" سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری کیے گئے فیصلوں اور سفارشات کی پیروی کرتے ہوئے ایک بریفنگ لی، جس میں کونسل اور اس کی ماتحت کمیٹیوں کے نتائج کی تفصیلی پیروی، معاملات کی نوعیت اور کامیابی کی سطح سے متعلق تفصیلی اعدادوشمار شامل تھے، جس کے مطابق ادارے نے کارکردگی کے اشاروں میں 98 فیصد کا نمایاں اضافہ کیا۔

کونسل کی جانب سے اداروں کی کامیابی کی سطحوں اور تفویض کردہ امور کی قریب سے نگرانی کے سبب 2023 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں زائد المیعاد کاموں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ قومی معیشت کو عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز کے اثرات اور نتائج سے بچایا جائے، چنانچہ وہ اس کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے جس میں مقامی مارکیٹوں میں صارفین کی اشیائے ضرورت کی دستیابی کو بڑھانا بھی شامل ہے۔(...)

جمعرات-20 رجب 1445ہجری، یکم فروری 2024، شمارہ نمبر[16501]