اسپین میں ایک ممتاز مطلوب کی گرفتاری کے بعد واپس لوٹنے والے داعش کے بارے میں یورپی خدشاتhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2249926/%D8%A7%D8%B3%D9%BE%DB%8C%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D9%85%D8%AA%D8%A7%D8%B2-%D9%85%D8%B7%D9%84%D9%88%D8%A8-%DA%A9%DB%8C-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%88%D8%A7%D9%BE%D8%B3-%D9%84%D9%88%D9%B9%D9%86%DB%92-%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA
اسپین میں ایک ممتاز مطلوب کی گرفتاری کے بعد واپس لوٹنے والے داعش کے بارے میں یورپی خدشات
پرسو روز جنوبی اسپین کے شہر مریہ میں مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لئے (اسپین پولیس) کی طرف سے تقسیم کردہ ایک تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
ہسپانوی پولیس نے پرسو روز ملک کے جنوب میں واقع مریہ شہر میں داعش کے انتہائی خطرناک دہشت گرد اور یورپ میں سب سے زیادہ مطلوب دہشت گرد شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور اس واقعہ سے یورپ میں داعش کی واپسی کے سلسلہ میں خدشات ظاہر ہو رہے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گرفتار شخص کا نام عبد الماجد عبد الباری ہے جو مصر کا ہے اور کچھ دن قبل مریہ شہر پہنچا ہے جہاں ہر سال اس عرصے کے دوران موسمی کارکن شمالی افریقی ممالک سے آتے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عبد الباری یورپی انسداد دہشت گرد ادارے میں معروف ہے کیونکہ وہ اپنی سختیوں اور زیادتیوں کی وجہ ہے دیگر افراد سے ممتاز ہے اور وہ ان دو دیگر افراد کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں روپوش تھا جو عدالتی حکام کے زیر تفتیش تھے۔(۔۔۔) جمعرات 30شعبان المعظم 1441 ہجرى - 23 اپریل 2020ء شماره نمبر [15122]
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)