4 عراقی بریگیڈوں کی وجہ سے "حشد" مرجعیت کی حمایت سے محرومhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2249936/4-%D8%B9%D8%B1%D8%A7%D9%82%DB%8C-%D8%A8%D8%B1%DB%8C%DA%AF%DB%8C%DA%88%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%AD%D8%B4%D8%AF-%D9%85%D8%B1%D8%AC%D8%B9%DB%8C%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AD%D9%85%D8%A7%DB%8C%D8%AA-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%AD%D8%B1%D9%88%D9%85
4 عراقی بریگیڈوں کی وجہ سے "حشد" مرجعیت کی حمایت سے محروم
گزشتہ روز وسطی بغداد میں ایک مارکیٹ کے سامنے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
بغداد: فاضل النشمی
TT
TT
4 عراقی بریگیڈوں کی وجہ سے "حشد" مرجعیت کی حمایت سے محروم
گزشتہ روز وسطی بغداد میں ایک مارکیٹ کے سامنے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
گزشتہ روز مستعفی عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے ایرانی نواز حشد کے نئے کمانڈر عبد العزيز الحميداوي کے بازو کے ساتھ ہونے والے تنازعہ کے بعد نجف اور کربلاء میں دینی مرجعیت کی بنیاد پر 4 عراقی بریگیڈوں کو مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ساتھ منسلک کرنے اور انتظامی اور عملی طور پر اس کے تعلقات کو حشد شعبی سے ختم کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔ مسلح افواج کے چیف کے کمانڈر کے عہدے پر فائز وزیر اعظم نے گزشتہ اتوار کو حشد کے چیئرمین سے ہونے والی گفتگو اور گزشتہ روز شائع ہونے والے ایک حکم میں کہا ہے کہ ہم نے انتظامی اور عملی طور پر 2، 11، 26 اور 44 بریگیڈوں کو مسلح افواج کے چیف کے کمانڈر سے جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔(۔۔۔) جمعرات 30شعبان المعظم 1441 ہجرى - 23 اپریل 2020ء شماره نمبر [15122]
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)