یمن کی "جنوبی عبوری کونسل" نے کل صبح سویرے "جنوب کے لئے سیلف ایڈمنسٹریشن" کا اعلان کیا ہے جسے یمنی حکومت نے "ریاض معاہدہ" کے خلاف ایک بغاوت قرار دیا ہے اور ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مسلح بغاوت کا ایک تسلسل ہے اور ماہرین کے بقول یہ اقدام "ریاض معاہدہ" کے خلاف ایک سیاسی چال ہے اور اسی کے ساتھ 6 گورنریٹ اور مقامی حکومتوں نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے ساتھ اپنے موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کونسل کے اعلان کو مسترد کیا ہے۔
فرانسیسی پریس ایجنسی نے عدن کے رہائشیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس شہر میں "جنوبی عبوری کونسل" سے وابستہ سیکیورٹی اور فوجی دستوں کی غیر معمولی تعیین دیکھنے میں آئی ہے اور وہاں چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں اور مرکزی سڑکوں اور شہر کے داخلی راستوں پر فوجی گاڑیوں کو بھی دیکھا گیا ہے جن پر علیحدگی پسندوں کے جھنڈے لگے ہوئے تھے۔(۔۔۔)
پیر 04 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 27 اپریل 2020ء شماره نمبر [15126]