لبنان: "امل" تحریک کا امریکہ پر سلامہ کی برطرفی روکنے میں مداخلت کرنے کا الزام

دھماکے کے بعد صیدا میں "فرانسس بینک" برانچ کے سامنے لبنانی پولیس کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
دھماکے کے بعد صیدا میں "فرانسس بینک" برانچ کے سامنے لبنانی پولیس کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

یہ معلومات گردش کرنے کے بعد کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور "امل تحریک" (جس کی وہ قیادت کرتے ہیں) مرکزی بینک کے گورنر ریاض سلامہ کو تحفظ فراہم کررہے ہیں اور ان کی برطرفی کی مخالفت کر رہے ہیں اور "امل تحریک" میں ایوان صدر کونسل کے ایک رکن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ سچ نہیں ہے کہ حکومت میں موجود کوئی شخص یا اس کے باہر سلامہ کو برخاست کرنے کی درخواست کررہا ہے لیکن سچ یہ ہے کہ امریکی خاتون سفیر (ڈوروتی چیا) نے وزیر اعظم (حسان دیاب) اور صدر جمہوریہ (مائکل عون) کو (آزاد قومی تحریک کے صدر اور رکن پارلیمنٹ) جبران باسل کے ذریعہ آگاہ کیا ہے کہ سلامہ کی برطرفی سے امریکہ میں وہ لبنانی رقم اور اس کا وہ سونا ضبط ہوجائے گا جس کی رقم بیس ارب ڈالر ہے اور یہ سب حزب اللہ کا سمجھا جائے گا اور انہوں نے مزيد کہا کہ اسی وجہ سے ان لوگوں نے برخاست کرنے کی ہمت نہیں کی اور اب وہ کسی ایسے کو تلاش رہے ہیں جس پر یہ ذمہ داری ڈالی جا سکے۔(۔۔۔)
پیر 04 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 27 اپریل 2020ء شماره نمبر [15126]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]