"بھوک مظاہرے" نے دیاب حکومت کو گھیراhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2259256/%D8%A8%DA%BE%D9%88%DA%A9-%D9%85%D8%B8%D8%A7%DB%81%D8%B1%DB%92-%D9%86%DB%92-%D8%AF%DB%8C%D8%A7%D8%A8-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%DA%BE%DB%8C%D8%B1%D8%A7
گزشتہ روز لبنان کے ایک شہری دفاعی اہلکار کو شہر طرابلس کے ایک بینک میں مظاہرین کی طرف سے لگائی گئی آگ کو بجھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
بیروت: نذیر رضا
TT
TT
"بھوک مظاہرے" نے دیاب حکومت کو گھیرا
گزشتہ روز لبنان کے ایک شہری دفاعی اہلکار کو شہر طرابلس کے ایک بینک میں مظاہرین کی طرف سے لگائی گئی آگ کو بجھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
لبنان کے ایک سے زیادہ خطوں میں ہونے والے والے "بھوک مظاہرے" نے صدر حسان دیاب کی حکومت کا محاصرہ کیا ہے اور ان مظاہروں کے دوران بیروت اور شمال میں سڑکوں کو بلاک کیا گیا ہے اور بینک کی شاخوں کو نذر آتش بھی کیا گیا ہے اور فوج کے ساتھ براہ راست محاذ آرائی کا منظر بھی دیکھنے کو ملا ہے جس کی وجہ سے ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے بگڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ پرسو رات کے دوران فوج کے ساتھ ہونے والی محاذ آرائی میں مرنے والے نوجوان فواز السمان کی آخری رسومات کے بعد گزشتہ روز طرابلس میں جھڑپیں ایک بار پھر شروع ہو گئی ہیں اور اس شہر میں عوامی تحریکیں بھی دیکھنے میں آئی ہیں اور اسی طرح فوج نے انھیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس فائر کی ہے کیونکہ مظاہرین نے بینک کی چند شاخوں کو نذر آتش کر دیا ہے اور ان میں سے کچھ نے جان بوجھ کر فوج پر پتھراؤ بھی کیا ہے۔(۔۔۔) بدھ06رمضان المبارک 1441 ہجرى - 29 اپریل 2020ء شماره نمبر [15128]
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]