جرمنی میں آرٹ کی تنصیبات نے سماجی دوری کی ہدایات اور حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔ آسٹریا میں عجائب گھر اور ثقافتی ادارے رواں ماہ کے وسط سے اپنا کام شروع کر دیں گے۔ جہاں تک اٹلی کی بات ہے تو وزیر اعظم جوسپی کونٹے نے ضروری احتیاطی تدابیر پر زور دیتے ہوئے عجائب گھروں اور عوامی لائبریریوں کو کھولنے کے لئے 19 مئی کا دن مقرر کیا گیا ہے۔
جہاں تک فرانس کی بات ہے تو کچھ "چھوٹے میوزیم" 11 مئی سے ایک بار پھر اپنے دروازے کھول سکیں گے بشرطیکہ کسی بھی گروپ کی تعداد 10 افراد سے زیادہ نہ ہو لیکن باقی بڑے عجائب گھر اگلے جون تک بھی اپنا کام شروع نہیں کر سکیں گے۔(۔۔۔)
ہفتہ 09 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 02 مئی 2020ء شماره نمبر [15131]