لیبیا کے سلسلہ میں ہنگامی مذاکرات کا بین الاقوامی مطالبہ

ایک لیبیی شہری کو گزشتہ روز طرابلس میں ہونے والی لڑائیوں کے دوران زناتہ کے علاقے پر کی بانے والی بمباری کے اثرات کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
ایک لیبیی شہری کو گزشتہ روز طرابلس میں ہونے والی لڑائیوں کے دوران زناتہ کے علاقے پر کی بانے والی بمباری کے اثرات کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

لیبیا میں اقوام متحدہ کے وفد نے تنازع کے فریقین سے فوری طور پر تمام فوجی کارروائیوں کو روکنے اور حکومت کے لئے کورونا وبائی امراض کے خطرے سے نمٹنے کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے اور وفد نے 23 فروری کو اپنے ذریعہ تجویز کردہ مسودہ معاہدے کی بنیاد پر مستقل جنگ بندی کے حصول کے مقصد سے ضرورت پڑنے پر ویڈیو کے ذریعے مشترکہ فوجی کمیٹی (5 + 5) کے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے موقع کو غنیمت سمجھنے پر آمادہ کیا ہے۔
وفد نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی ایسے عمل یا اشتعال انگیز بیانات سے باز رہیں جس سے حقیقی صلح کے حصول کے امکانات اور اس کے استحکام کو خطرہ لاحق ہو اور اس میں کسی بھی پارٹی کے ذریعہ اپنے موقف تقویت پہنچانے کے سلسلہ میں پرسکون وقت کو استعمال کرنے کی کوششیں بھی شامل ہیں۔(۔۔۔)
 
ہفتہ 09 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 02 مئی 2020ء شماره نمبر [15131]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]