ہندوستان: "کورونا" سے متاثرین اور اموات میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

ہندوستان: "کورونا" سے متاثرین اور اموات میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

منگل, 5 May, 2020 - 12:15
نئی دہلی میں ایک فیکٹری میں کام کرنے کے لئے جارہے ہندوستانی شہریوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
ہندوستان میں آج منگل کے دن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک بھر کی علاقائی حکومتوں نے بندش کو کم کرنا شروع کر دیا ہے۔
وزارت صحت کے اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 195 افراد کی اموت ریکارڈ کی گئی ہے لہذا اب کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 1568 ہو گئی ہے۔
نئے 3900 کیس ریکارڈ کئے جانے کے بعد اب مجموعی تعداد 46،433 ہو گئی ہے اور ایک جرمن خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز کل 12،727 افراد کے صحت یاب ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
محکمۂ صحت کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ جانچ میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ بتایا گیا ہے کہ کل پیر کے دن سے ہی 82،792 افراد کا کورونا وائرس ٹیس کیا جا چکا ہے۔

منگل 12 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 05 مئی 2020ء شماره نمبر [15134]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا