ملیشیاؤں کی مداخلت کی روشنی میں مرکزی بینک کے تباہ ہونے کا انتباہ

یمن کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر احمد الفضلی کو دیکھا جا سکتا ہے
یمن کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر احمد الفضلی کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

ملیشیاؤں کی مداخلت کی روشنی میں مرکزی بینک کے تباہ ہونے کا انتباہ

یمن کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر احمد الفضلی کو دیکھا جا سکتا ہے
یمن کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر احمد الفضلی کو دیکھا جا سکتا ہے
یمن کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر احمد الفضلی نے متنبہ کیا ہے کہ صنعا پر قابو پانے والے حوثی بغاوتی جماعت اور "کورونا" وائرس کے پھیلنے کی صورت میں اگر حالات برقرار رہتے ہیں تو ان کے ملک کو تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
الفضلی نے الشرق الاوسط کو دئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں کے گرنے کے ساتھ ساتھ یمنی معیشت ایک نازک مرحلے سے گزرے گی اور اس کا اثر 2021 کے بجٹ پر پڑے گا اور اگر اگلے چند مہینوں میں صورتحال بہتر نہ ہوئی تو یہ یمن کی تاریخ کا سب سے بدترین واقعہ ہوگا اور انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے یمن پر واجب الادا قسطوں کے لئے قرض کی خدمت اگلے چھ ماہ کے لئے ملتوی کردی ہے جبکہ یمن نے فنڈ کے سلسلہ میں درخواست کی ہے کہ اسے دو سال کی مدت کے لئے بڑھا دیا جائے۔(۔۔۔)

بدھ 13 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 06 مئی 2020ء شماره نمبر [15135]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]