جرمنی "حزب اللہ" کے ساتھ "طالبان" کی طرح معاملہ کرے گا

حزب اللہ کی ایک گائڈنس ایسوسی ایشن پر چھاپے کے دوران جرمن پولیس کے ممبران کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
حزب اللہ کی ایک گائڈنس ایسوسی ایشن پر چھاپے کے دوران جرمن پولیس کے ممبران کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

جرمنی کے سفارت کاروں نے کہا ہے کہ جرمنی میں لبنانی حزب اللہ کی سرگرمیوں پر لگائی جانے والی پابندیوں کا اثر لبنان کے ساتھ درمیانہ تعلقات پر نہیں ہوگا کیوںکہ یہ پارٹی وہاں کی سیاسی زندگی کا لازمی جزو ہے اور حکمراں جماعت کے ایک رکن ماریان وانڈٹ نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ برلن حزب اللہ کے ساتھ ویسے ہی معاملات طے کرے گا جیسے افغان "طالبان" تحریک کے ساتھ کرتا ہے۔
انہوں نے اس نقطۂ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں (طالبان) کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں لیکن ہم اس کے عناصر کو دہشت گرد کہتے ہیں اور اگر ہم لبنانی عوام کی حمایت کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں لبنان میں (حزب اللہ) کے ساتھ بھی اسی طرح تعاون کرنا چاہئے۔
وہ "کرسچن ڈیموکریٹک یونین" پارٹی جس سے چانسلر انگیلا میرکل کا تعلق ہے اس کے نائب نے لبنانیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات سے انکار کریں کہ ایک دہشت گرد جماعت حکومت کا بااثر ممبر ہے۔(۔۔)

جمعہ 15 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 08 مئی 2020ء شماره نمبر [15137]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]