نئی عراقی حکومت کا علاقائی اور بین الاقوامی خیر مقدم https://urdu.aawsat.com/home/article/2275756/%D9%86%D8%A6%DB%8C-%D8%B9%D8%B1%D8%A7%D9%82%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%82%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A8%DB%8C%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%AE%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D9%82%D8%AF%D9%85
نئی عراقی حکومت کا علاقائی اور بین الاقوامی خیر مقدم
گزشتہ روز بغداد میں ممبران پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے الکاظمی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
انٹلیجنس ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر مصطفیٰ الکاظمی کی سربراہی میں نئی عراقی حکومت کو کل صبح سویرے پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل کرنے کے فورا بعد ہی اسے داخلی اور بیرونی طور پر غیر معمولی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔ عراقی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز شام کو الکاظمی کی حکومت کے قیام کے بارے میں رائے دہی کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا تھا جو کل فجر تک جاری رہا اور اسی اجلاس میں اس حکومت کو 15 وزراء کا اعتماد حاصل ہوا اور 5 امیدواروں نے اپنا اعتماد نہیں دیا جبکہ وزارت خارجہ اور تیل کی وزارتیں خالی رہیں۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)