امیر کویت: ہمیں ایک بے مثال معاشی چیلنج کا سامنا ہے

کل ٹیلیویژن تقریر کے دوران امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے (کے یو این اے)
کل ٹیلیویژن تقریر کے دوران امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے (کے یو این اے)
TT

گزشتہ روز کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے رمضان المبارک کے آخری دس دن کے شروع ہونے کے موقع پر ایک ٹیلی ویژن تقریر میں حکومت اور پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک ایسے پروگرام کی تیاری پر کام کریں جس سے سرکاری اخراجات میں مدد مل سک اور انہوں نے حکومت کو درپیش ایک غیر معمولی معاشی چیلنج سے بھی آگاہ کیا ہے۔

شیخ صباح نے کہا کہ کل کے کویت کو ایک بہت بڑے اور بے مثال چیلنج کا سامنا ہے اور وہ اس وبا سے پیدا ہونے والے بیرونی جھٹکوں سے ہماری قومی معیشت کی حفاظت اور استحکام کو برقرار رکھنا ہے، خاص طور پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے ہونے والی کمی ہے اور اثاثوں اور سرمایہ کاری کی قیمتوں میں بھی کمی کا  آنا ہے۔(۔۔۔)

اتوار  17 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 10 مئی 2020ء شماره نمبر [15139]

فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان

فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)

فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"

سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔"  (...)

اتوار-01 شعبان 1445ہجری، 11 فروری 2024، شمارہ نمبر[16511]