اقوام متحدہ یمن کے "ریاض معاہدہ" کا پابند ہے

اقوام متحدہ یمن کے "ریاض معاہدہ" کا پابند ہے
TT

اقوام متحدہ یمن کے "ریاض معاہدہ" کا پابند ہے

اقوام متحدہ یمن کے "ریاض معاہدہ" کا پابند ہے
پرسو یمن کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفتھ کی حمایت پر بین الاقوامی اتفاق رائے ظاہر کیا گیا جن کا مقصد قانونی حکومت اور حوثی گروپ کے مابین امن کا حصول ہے اور کونسل کے ایک بیان میں متفقہ طور پر "عبوری کونسل" کے طریقہ کار سے پیچھے ہٹنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ہے جو "ریاض معاہدہ" پر عمل درآمد کے جواز اور عزم کو چیلنج کرتا ہے۔

اک طرف کونسل کے ممبران نے 25 مارچ کو یمن میں جنگ بندی کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کی دعوت کی متفقہ طور پر حمایت کی ہے اسی وقت انہوں نے یمن میں قانون سازی تعاون اتحاد کے یکطرفہ جنگ بندی کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا ہے اور حوثیوں سے بھی ایسا ہی کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 23 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 16 مئی 2020ء شماره نمبر [15145]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]