اردن کے شاہ عبد اللہ دوم نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ مغربی کنارے کے حصے کو اپنے ملک میں ضم کرنے کی وجہ سے ایک بڑے تصادم کا خطرہ ہو سکتا ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے مسئلہ کا حل واحد راستہ ہے جس کی طرف ہمیں آگے بڑھنا چاہئے۔
گزشتہ روز شائع ہونے والے جرمنی میگزین "ڈیر اسپیگل" کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ عبد اللہ دوم نے زور دے کر کہا ہے کہ جو رہنما ایک ملک کے مسئلہ کا حل تلاش کر رہے ہیں وہ اس کے نتائج سے بے خبر ہیں اور انہوں نے فلسطینی قومی حکومت کے خاتمے سے آگاہ بھی کیا ہے جس سے اس خطے میں مزید انتشار اور انتہا پسندی ہوگی۔(۔۔۔)
ہفتہ 23 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 16 مئی 2020ء شماره نمبر [15145]