یورپ گرمیوں کی طرف گامزن اور عالمی صحت پریشان

گزشتہ روز فرانس کے شہر مونٹپیلیئر کے قریب ساحل پر پکنک مناتے ہوئے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز فرانس کے شہر مونٹپیلیئر کے قریب ساحل پر پکنک مناتے ہوئے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

گزشتہ روز یورپ کے ساحلوں کے کنارے کی زندگی اور ہل چل نے "کورونا" سے پہلے زندگی کے قریب ایک تصویر پیش کی ہے اور  بعض ساحلی کناروں پر ہفتوں کے دوران پہلی بار سخت بندش کے بعد زائرین کا ہجو مدیکھا گیا ہے، یک طرف یورپ گرمیوں کی طرف گامزن ہے تود وسری طرف عالمی ادارہ صحت نے اس سلسلہ میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور انفیکشن کی نئی لہر کو روکنے کے لئے ضروری حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کے سلسلہ میں آگاہ کیا ہے۔

یورپ کے پہلے سیاحتی مقام فرانس نے کل متعدد نمایاں مقامات کو دوبارہ کھول دیا ہے جس میں ماؤنٹ "سینٹ مائیکل"، کیتیڈرل "چارٹر" اور "مزار لارڈ" شامل ہیں لیکن صرف اس علاقے کے رہائشی ہی ان مقامات کی زیارت کر سکتے ہیں کیونکہ 100 کلو میٹر کے فاصلے تک ہی ٹرانسپورٹ محدود ہے اور اسی طرح حکام نے متعدد ساحل کھولنے کی بھی اجازت دی ہے بشرطیکہ کہ ان کا استعمال "متحرک" ہو، یعنی سوئمنگ ہو یا کھیل ہو لیکن سورج کے سایہ میں نہ ہو، کھلی ہوا میں کھانا یا گروپ کے ساتھ سرگرمیاں منظم کرنا وغیرہ ہوں۔(۔۔۔)

اتوار 24 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 17 مئی 2020ء شماره نمبر [15146]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]