یورپ گرمیوں کی طرف گامزن اور عالمی صحت پریشانhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2290581/%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%BE-%DA%AF%D8%B1%D9%85%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%DA%AF%D8%A7%D9%85%D8%B2%D9%86-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%DB%8C-%D8%B5%D8%AD%D8%AA-%D9%BE%D8%B1%DB%8C%D8%B4%D8%A7%D9%86
گزشتہ روز فرانس کے شہر مونٹپیلیئر کے قریب ساحل پر پکنک مناتے ہوئے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
عواصم: «الشرق الاوسط»
TT
TT
یورپ گرمیوں کی طرف گامزن اور عالمی صحت پریشان
گزشتہ روز فرانس کے شہر مونٹپیلیئر کے قریب ساحل پر پکنک مناتے ہوئے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز یورپ کے ساحلوں کے کنارے کی زندگی اور ہل چل نے "کورونا" سے پہلے زندگی کے قریب ایک تصویر پیش کی ہے اور بعض ساحلی کناروں پر ہفتوں کے دوران پہلی بار سخت بندش کے بعد زائرین کا ہجو مدیکھا گیا ہے، یک طرف یورپ گرمیوں کی طرف گامزن ہے تود وسری طرف عالمی ادارہ صحت نے اس سلسلہ میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور انفیکشن کی نئی لہر کو روکنے کے لئے ضروری حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کے سلسلہ میں آگاہ کیا ہے۔
یورپ کے پہلے سیاحتی مقام فرانس نے کل متعدد نمایاں مقامات کو دوبارہ کھول دیا ہے جس میں ماؤنٹ "سینٹ مائیکل"، کیتیڈرل "چارٹر" اور "مزار لارڈ" شامل ہیں لیکن صرف اس علاقے کے رہائشی ہی ان مقامات کی زیارت کر سکتے ہیں کیونکہ 100 کلو میٹر کے فاصلے تک ہی ٹرانسپورٹ محدود ہے اور اسی طرح حکام نے متعدد ساحل کھولنے کی بھی اجازت دی ہے بشرطیکہ کہ ان کا استعمال "متحرک" ہو، یعنی سوئمنگ ہو یا کھیل ہو لیکن سورج کے سایہ میں نہ ہو، کھلی ہوا میں کھانا یا گروپ کے ساتھ سرگرمیاں منظم کرنا وغیرہ ہوں۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)