لبنان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات اور مرکزي بینک کے اختلافات کے ساتھ تصادم

بیروت میں گزشتہ ماہ کے مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کو مرکزی بینک کی عمارت کی حفاظت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
بیروت میں گزشتہ ماہ کے مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کو مرکزی بینک کی عمارت کی حفاظت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

آئی ایم ایف کے ماہرین کے لبنانی عہدیداروں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور کے لئے کاروباری افراد اور مبصرین کی سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم حسان دیاب اور سنٹرل بینک کے گورنر  ریاض سلامہ کے مابین اعلان کردہ تنازعہ نے بین الاقوامی ادارے پر منفی تاثر ڈالا ہے اور یہ ایسا معاملہ ہے کہ انتظامی اور مانیٹری حکام کے مابین اس قسم کے تفاوت کا سامنا اس سے قبل دیکھنے کو نہیں ملا ہے  اور اسی طرح بہت سارے ممالک کے ساتھ ہونے والے تعاون کے دوران بھی دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔

لبنان کا مقصد مالی تعاون کے ایک پروگرام کو حاصل کرنا ہے جس کی مقدار تقریبا 10 بلین ڈالر ہے اور 900 ملین ڈالر کی فوری امداد اس کے علاوہ ہے اور اس سے قبل وزیر خزانہ غازی وزنی نے الشرق الاوسط کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں اس کا ذکر کیا تھا۔(۔۔۔)

 اتوار 24 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 17 مئی 2020ء شماره نمبر [15146]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]