وبا کے بعد کی زندگی کے تسلسل کے لئے خلیجی اقدامات

کل شام دبئی میں امارات مال کے باہر عوام ایک اوپن ایئر سینما شو کے دوران ایک خاتون ملازمہ کو ٹکٹ چیک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کل شام دبئی میں امارات مال کے باہر عوام ایک اوپن ایئر سینما شو کے دوران ایک خاتون ملازمہ کو ٹکٹ چیک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

خلیج تعاون کونسل ممالک کے ہیلتھ کونسل نے "کوویڈ - 19" کے بعد کی زندگی کے تسلسل کے لئے رہنما اصول اور احتیاطی سفارشات جاری کی ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ متعدی بیماریوں سے ذاتی حفاظتی اقدامات کئے جائیں اور زندگی گزارنے کے لئے انہیں اپنایا جائے۔

کونسل نے 5 بنیادی نکات طے کیے ہیں جن کا مقصد "کورونا" کے بعد معمول کی زندگی کو بحفاظت بحال کرنا ہے اور اس میں روزانہ کی عملی، مطالعاتی، سیاحت اور عبادت گاہوں کے لئے اقدامات شامل ہیں۔

چونکہ یوروپی  ممالک میں ہفتوں کی سخت بندش کے بعد آج سے ایک نیم معمول کی زندگی کو دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اسم ناسبت سے ایک صحت کے مشیر نے چینی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ان کی ملک میں آبادی میں عدم تحفظ کی کمی کی وجہ سے "کوویڈ 19" کے معاملات کی دوسری لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔(۔۔۔)

پیر 25 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 18 مئی 2020ء شماره نمبر [15147]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]