خودکشی کے عالم میں عرب رائٹر اور شاعر

خودکشی کے عالم میں عرب رائٹر اور شاعر
TT

خودکشی کے عالم میں عرب رائٹر اور شاعر

خودکشی کے عالم میں عرب رائٹر اور شاعر
روح، حقیقت اور لوگوں میں عدم اعتماد کے لمحات کے ساتھ جب زندگی تنگ نظر آنے لگتی ہے تو انسان ایک لمحے میں مشکل ہلاکت کے دہانے پر پہنچ جاتا ہے اور غیر افادیت کا احساس بڑھ جاتا ہے اور سب کچھ تباہی کے دہانے پر آجاتا ہے اور اسی وجہ سے خودکشی یا اس کی فکر مختلف طریقوں سے آنے لگتی ہے اور انسان زندگی سے فرار اختیار کرنے لگتا ہے اور مصنفین اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں لیکن وہ زیادہ خوش قسمت ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کے فرار ہونے کا اپنا ایک خاص ذریعہ ہے یا انہیں خود کشی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اسی طرح ظاہر ہوتا ہے کہ عرب مصنفین اور شاعروں نے اس موضوع پر "الشرق الاوسط" کے لئے کی جانے والی تحقیقات میں حصہ لیا ہے۔

ان کے لئے تحریر درد اور زندگی کی ناکامیوں کا سامنا کرنے کا ایک طریقہ ہے اور یہ دستبرداری، ابسرن اور ذہنی بیماری کا متبادل ہے اور ان کے لئے یہ در داور مایوسی ختم کرنے کا ذریعہ ہے کیوںکہ تخلیق کاری تباہی اور افسردگی سے بچاؤ کا ذریعہ ہے۔

ان میں سے کچھ لوگوں کا یہ بھی مشاہدہ ہے کہ خود لکھنے کا سفر جراحی سے متعلق ایک آپریشن کی طرح ہے کیونکہ مایوسی اور افسردگی کی وجہ سے تمام گہرائیوں سے انسان نکل جاتا ہے؛ کیوںکہ ان کے ذریعہ وہ اپنے اندرونی جذبات کا انکشاف کرسکتے ہیں اور اپنے آپ کو اور دوسروں کو اور اس حقیقت کو سمجھ سکتے ہیں کہ وہ زندہ ہیں۔(۔۔۔)

پیر 25 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 18 مئی 2020ء شماره نمبر [15147]



امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
TT

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]