امید کی دس کلیدیں

امید کی دس کلیدیں
TT

امید کی دس کلیدیں

امید کی دس کلیدیں
حال ہی میں "عرب ثقافتی مرکز" کے ذریعہ کیتھرین ٹیسٹا کی لکھی ہوئی کتاب "چلو امید قائم کریں!: آپ کی روز مرہ زندگی میں خوشی لانے کی دس کلیدیں" کا عربی ترجمہ شائع ہوا ہے اور اس کا ترجمہ شامی مصنف مان ایکیل نے کیا ہے۔

کتاب کے سرورق پر لکھا ہوا ہے کہ "ہم ہمیشہ بالکل مختلف زندگی کے ایک فیصلہ کی دوری پر رہتے ہیں اور میرے پاس ہمت نہیں ہے یہ ایک ایسا جملہ ہے جسے کیتھرین ٹیسٹا بار بار سننا نہیں چاہتے ہیں، خواہ آپ کا مقصد جو بھی ہو، خواہ وہ نیا معاملہ ہو، پیشہ ورانہ تبدیلی ہو یا کوئی نیا منصوبہ ہو، اپنے خوف پر قابو پالیں اور اپنے آپ پر اعتماد کریں۔ کلید؟ امید یہ کسی بھی عمل اور زندگی میں کسی بھی پیشرفت کی اساس ہے۔

عظیم معنی پر مشتمل یہ چھوٹی سی کتاب اپنے اندر اچھے مشورے سموئے ہوئے ہے اور اس میں ٹھوس مثالوں اور مثبت جملے بھی ہیں جو واقعی خوشی کی بات ہے اور یہ کتاب ہمیں اپنی روزمرہ کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اچھے مشورے پیش کرتی ہے اور ہمیں آگے بڑھنے اور ان کو عملی جامہ پہنانے کی کلیدیں فراہم کرتی ہے اور بتاتی ہے کہ برے سے برے حال میں بھی کوشش کریں؛ کیونکہ یہ کام مفید ہے۔

کیتھرین ٹیسٹا ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں  اور ان کی کتاب "آئیں! پر امید ہوں!" فرانس میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے جہاں اس کی ایک لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی ہیں اور آج وہ ایک رہنماء اور ٹرینر کے طور پر دنیا کا سیر کر رہی ہیں، پیرس سے نیو یارک جاکر امید پر مبنی کانفرنسوں میں شرکت کر رہی ہیں۔

بدھ 27 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 20 مئی 2020ء شماره نمبر [15149]



امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
TT

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]