سعودی عرب: کورونا کے مریض 62 ہزار سے بھی زیادہ اور صحت یاب ہونے والوں کی شرح 53٪ ہے

رمضان المبارک کی ستائسویں شب کو مکہ کی عظیم مسجد میں درجنوں نمازی کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
رمضان المبارک کی ستائسویں شب کو مکہ کی عظیم مسجد میں درجنوں نمازی کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
TT

سعودی وزارت صحت نے کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے 2،691 نئے کیس ریکارڈ کیے ہیں اور ریاض میں سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 815 ہے اور انفیکشن کی کل تعداد 62،545 ہے جن میں سے 276 تشویسناک کیس بھی شامل ہیں۔
 
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے گزشتہ روز ریاض میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ 26 فیصد نئے انفیکشن میں خواتین اور 74 فیصد مرد شامل ہیں اور نئے متاثرین میں 10 فیصد بچے، 87 فیصد بالغ اور 3 فیصد بوڑھے ہیں۔
 
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ 60٪ متاثرین غیر سعودی ہیں اور 40٪ سعودی ہیں اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی نشاندہی کی کہ صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 1844 ہے اور اس طرح صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 33478 افراد تک پہنچ گئی ہے۔
 
العبد العالی نے اشارہ کیا ہے کہ مکہ اور جدہ میں 33 سے 95 سال کی عمر کے درمیان کے 10 افراد کی موت ریکارڈ کی گئ ہے اور ان میں سے بیشتر دائمی بیماریوں اور صحت کے مسائل سے دوچار ہیں اور اس طرح سعودی عرب میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 339 افراد تک پہنچ گئی ہے۔(۔۔۔)
 
جمعرات 28 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 21 مئی 2020ء شماره نمبر [15150]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]