اور ہر سال کے برعکس اس سال مارکیٹیں خوشی کے مناظر سے خالی ہیں اور اسی کے ساتھ تیاریاں سرد انداز میں جاری ہیں جبکہ پوری عرب دنیا کے لاکھوں لوگ عید کی نماز ادا کرنے کے لئے اپنے گھروں میں ہی رہنے کی تیاری کر رہے ہیں اور خاندانی تقریبات کی روایات کی انہیں کوئی فکر نہیں ہے اور عید الفطر کے ایام میں عرب ممالک کی اکثریت نے نقل وحرکت کے اوقات کو مزید کم کر دیا ہے اور معاشرتی فاصلاتی اقدامات اور بھی سخت کردئے ہیں۔
اس تناظر میں سعودی عرب نے "کوویڈ 19" وائرس سے متاثرہ لوگوں کو الیکٹرانک کنگن فراہم کرنا شروع کر دیا ہے اور گزشتہ روز وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے کہ الیکٹرانک کنگن سے نہ صرف مریضوں کی کورنٹائن کا پتہ لگے گا بلکہ اس کی بنیاد پر ایسی معیاری خدمات بھی فراہم کئے جائیں گے جن سے افراد کو زیادہ اعتماد ملے گا اور زیادہ نگہداشت بھی حاصل ہوگی۔(۔۔۔)
جمعہ 29 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 22 مئی 2020ء شماره نمبر [15151]