جمال خاشفجی کے بیٹوں نے اپنے والد کے قاتلوں کو کیا معاف

جدہ کے خاندانی گھر میں تعزیتی تقریب  کے دوران صلاح خاشقجي کی ایک فائل تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
جدہ کے خاندانی گھر میں تعزیتی تقریب کے دوران صلاح خاشقجي کی ایک فائل تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
TT

گزشتہ روز مرحوم صحافی جمال خاشقجي کے بچوں نے اسلامی قانون کے ذریعہ اپنے خصوصی حق کی ضمانت ترک کردی ہے اور اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح انہوں نے اپنے وطن پر ہونے والے حملہ کا دروازہ ہی بند کردیا ہے۔
 
ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں مرحوم صحافی کے بیٹے صلاح خاشقجي نے لکھا ہے کہ ہم شہید جمال خاشقجي کے بیٹے اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ کنبہ کا فیصلہ اس قرآنی آیت پر مبنی ہے جو معافی کی ترغیب دیتی ہے اور انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہم خداوند تعالی کی عمدہ کتاب کی طرف رجوع کرتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ (برائی کا بدلہ برائی ہے؛ لہذا جو شخص معاف کردے اور صلح کرلے تو اس کا بدلہ خدا پر ہے اور یقینا وہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا ہے) اور انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم نے اللہ رب العزت کے لئے ان لوگوں کو معاف کر دیا ہے جنہوں نے ہمارے والد کو قتل کیا ہے اور ہم سب امید کرتے ہیں کہ اللہ ہم سب کو اچھا بدلہ دے۔(۔۔۔)
 
ہفتہ 30 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 23 مئی 2020ء شماره نمبر [15152]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]