غریبوں اور وفاداروں کے سلسلہ میں اسماء اور رامی کی کشیدگی میں اضافہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2301466/%D8%BA%D8%B1%DB%8C%D8%A8%D9%88%DA%BA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%88%D9%81%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B3%D9%85%D8%A7%D8%A1-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B1%D8%A7%D9%85%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D8%B4%DB%8C%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B6%D8%A7%D9%81%DB%81
غریبوں اور وفاداروں کے سلسلہ میں اسماء اور رامی کی کشیدگی میں اضافہ
دمشق :«الشرق الأوسط»
TT
دمشق :«الشرق الأوسط»
TT
غریبوں اور وفاداروں کے سلسلہ میں اسماء اور رامی کی کشیدگی میں اضافہ
شام کے صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماء اور صدر کے کزن رامی مخلوف کے مابین غریبوں اور وفاداروں کو حکومت کے لئے حاصل کرنے کے سلسلہ میں کشیدگی تیز ہوگئی ہے۔
رامی مخلوف نے گزشتہ روز اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ سیکیورٹی حکام قومی وفاداروں کا پیچھا کرنا چھوڑ دے اور قصورواروں کی طرف توجہ دے اور اسی طرح ہمیں یہ بھی امید ہے کہ اس عید کے موقع پر گرفتار کئے گئے ملازمین کو رہا کردیا جائے۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)